منگلورو9/مارچ (ایس او نیوز) شہر کے مورگنس گیٹ علاقے میں ریلوے ٹریک پر ایک اجنبی نوجوان کی مسخ شدہ لاش دستیاب ہوئی ہے۔ جس کی عمر 30تا35سال ہے۔ غالباً ٹرین گذرنے کی وجہ سے اس نوجوان کی ٹانگیں جسم سے کٹی ہوئی پائی گئیں۔
رات 1.30بجے کے قریب دستیاب ہونے والی اس لاش کے قریب سے ایک بیگ اور شراب سے بھری ہوئی پانی کی بوتل بھی ملی ہے۔جبکہ اس کے پتلون کی جیب میں تھیروسور کے ایک بینک میں پیسے روانہ کرنے کی رسید اور کچھ سکّے پائے گئے ہیں۔
گمان کیا جاتا ہے کہ کیرالہ سے ٹرین کے ذریعے منگلورو کی طرف آنے والا یہ نوجوان چلتی ٹرین سے پٹری پر گرگیا ہوگا۔ دوسرا امکان یہ بھی ہے کہ نوجوان نے ٹرین کی پٹری پرچلتے ہوئے جان بوجھ کر خودکشی کرلی ہوگی۔کٹی ہوئی لاش کے باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لئے مینگلور وینلاک اسپتال بھیج دیاگیا ہے۔